پاکستان ٹیم پیکل بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔لاہور پہنچنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں کھلاڑیوں کی فیملیز نے انہیں گلدستے پیش کیے اور کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا
پیکل بال ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

مزید خبریں
لاہور۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان ٹیم پیکل بال ورلڈ کپ جیتنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔لاہور پہنچنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، جہاں کھلاڑیوں کی فیملیز نے انہیں گلدستے پیش کیے اور کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر پاکستان ٹیم کے کپتان علی ملک نے کہا کہ ٹائٹل جیتنا کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔کھلاڑی زین وسیم نے کہا کہ ورلڈ کپ مقابلے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ قومی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پیکل بال کے کورٹ نہ ہونے کے برابر ہیں،اس کے باوجود ورلڈ کپ جیتنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پیکل بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔







