وزیراعظم شاہد خاقان عباسی القدس شریف بارے او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے کانفرنس میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے حالیہ فیصلہ پر غور و خوض کیا جائے گا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فلسطینی برادر عوام کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے جذبات پہنچائیں گے اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی القدس شریف …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی القدس شریف بارے او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے

مزید خبریں
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی القدس شریف بارے او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے
کانفرنس میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے حالیہ فیصلہ پر غور و خوض کیا جائے گا
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فلسطینی برادر عوام کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے جذبات پہنچائیں گے
اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی القدس شریف کے بارے میں او آئی سی کے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جو 13 دسمبر کو ترکی کے شہر استنبول میں منعقد ہو رہا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق سربراہ اجلاس سے قبل وزراءخارجہ کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شریک ہوں گے۔ غیر معمولی سربراہ کانفرنس ترک صدر نے او آئی سی سمٹ کے صدر کی حیثیت سے بلائی ہے جس میں بیشتر او آئی سی ارکان کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حالیہ فیصلہ پر غور و خوض کیا جائے گا۔ او آئی سی رہنما اس صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے طریقے بھی تلاش کریں گے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فلسطینی برادر عوام کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے جذبات پہنچائیں گے۔ وہ او آئی سی پر القدس شریف کے مسئلہ پر متفقہ موقف اختیار کرنے اور امریکی انتظامیہ کو اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کیلئے زور دیں گے۔








