نوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کا کنڈر گارٹن سکول کا الوداعی دورہ، طلباء کو محنت اور وقت کی قدر کی تلقین تفصیلات کے مطابق سابقہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محترمہ سعدیہ جمال نے اپنے تبادلے سے قبل کنڈر گارٹن سکول نوشہرہ ورکاں کا الوداعی دورہ کیا۔
نوشہرہ ورکاں، اسسٹنٹ کمشنر کا کنڈر گارٹن سکول سسٹم کا الوداعی دورہ

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال کا کنڈر گارٹن سکول کا الوداعی دورہ، طلباء کو محنت اور وقت کی قدر کی تلقین تفصیلات کے مطابق سابقہ اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محترمہ سعدیہ جمال نے اپنے تبادلے سے قبل کنڈر گارٹن سکول نوشہرہ ورکاں کا الوداعی دورہ کیا۔
سکول آمد پر ڈائریکٹر کنڈر گارٹن سکول سر میاں، اساتذہ اور طلباء نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سعدیہ جمال نے کہا کہ "وقت کی قدر کریں کیونکہ جو وقت کی قدر نہیں کرتا، وقت بھی اس کی قدر نہیں کرتا۔ میری کامیابی کا راز بھی وقت کی پابندی اور مسلسل محنت تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں تاکہ اس سے علمی اور تعلیمی استفادہ حاصل کر سکیں۔
محترمہ سعدیہ جمال نے ادارے کی انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ کنڈر گارٹن سکول کے ہر ایونٹ کی کامیابی کے پیچھے ادارے کی قابل اور محنتی انتظامیہ کی کاوشیں کارفرما ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹر کنڈر گارٹن سر میاں، سٹاف اور طلباء کی جانب سے نوشہرہ ورکاں میں تعلیم کے فروغ کے لیے انجام دی جانے والی تاریخ ساز خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کے اختتام پر اساتذہ اور طلباء نے سابق اسسٹنٹ کمشنر محترمہ سعدیہ جمال کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








