نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان میں 15 اور 16 نومبر 2026ء کو ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کونسل آف منسٹرز کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، ای سی او کونسل آف منسٹرز کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔11ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں پاکستان میں 15 اور 16 نومبر 2026ء کو ہونے والے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کونسل آف منسٹرز کے اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کو ای سی او کونسل آف منسٹرز اجلاس کی تیاریوں، مجوزہ پروگرام اور ایجنڈے، شرکا کی شرکت، لاجسٹکس اور دیگر انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے آئندہ کونسل آف منسٹرز اجلاس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور اہم امور پر ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم اور علاقائی تجارت، روابط اور اقتصادی تعاون کے فروغ میں اس کے کردار کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پاکستان میں ہونے والے کونسل آف منسٹرز کے اجلاس کو نتیجہ خیز اور کامیاب بنانے کے لیے تمام انتظامات جامع انداز میں مکمل کیے جائیں۔اجلاس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور وزارت خارجہ کے تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی








