وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی پر عملدرآمد بارے کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد

وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی پر عملدرآمد بارے کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد موسمیاتی تبدیلی ہمارے قومی مسائل میں شامل ہے جس پر کئی سطحوں پر قابو پانے کےلئے کوششوں کی ضرورت ہے‘سینیٹر مشاہدہ اللہ خان اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی پر عملدرآمد بارے کمیٹی کا چوتھا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر سینیٹر …

وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی پر عملدرآمد بارے کمیٹی کا چوتھا اجلاس منعقد
موسمیاتی تبدیلی ہمارے قومی مسائل میں شامل ہے جس پر کئی سطحوں پر قابو پانے کےلئے کوششوں کی ضرورت ہے‘سینیٹر مشاہدہ اللہ خان

اسلام آباد ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی پر عملدرآمد بارے کمیٹی کا چوتھا اجلاس پیر کو وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ہمارے قومی مسائل میں شامل ہے جس پر کئی سطحوں پر قابو پانے کےلئے کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام صوبوں کو موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام میں دلچسپی لینی چاہئے اور ایمرجنسی بنیادوں پر اپنے پراجیکٹس تیار کرنے چاہئیں اور ہم ان پراجیکٹس کےلئے فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس بات کی ضرورت پر زوردیا کہ صوبوں کو قومی موسمیاتی تبدیلی کے تحت سونپی گئی ذمہ داریوں اور اقدامات پر عملدرآمد کےلئے کوششیں کرنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دُنیا بھر میں پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے ایسے علاقہ میں واقع ہے جہاں پر دُنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے قراقرم، ہندوکش اور ہمالیہ واقع ہیں۔ اس لئے موسمیاتی تبدیلیوںکے باعث یہ گلیشیئر پگھلنے کے خطرات سے دوچار ہیں جبکہ اسی وجہ سے پاکستان کے عوام سیلابوں سے بھی براہ راست متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی قومی پالیسی میں ان مسائل کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ڈائرےکٹر جنرل ماحولیات عرفان طارق نے گذشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کے بارے میں اجلاس کو بریف کیا جس کے بعد تمام صوبوں نے پالیسی پر عملدرآمد کے لیے کی گئی اپنی اپنی کارروائیوں کے بارے میں بریف کیا۔

Leave a Reply