ایوب ٹیچنگ کے ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر کا دورہ او پی ڈیز ،کام جاری رکھنے کی ہدایت

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹرعمران خان نے جمعے کو او پی ڈیز کا دورہ کیا اس موقع پر ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داؤد اقبال اور انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے

ایبٹ آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹرعمران خان نے جمعے کو او پی ڈیز کا دورہ کیا اس موقع پر ایسوسی ایٹ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر داؤد اقبال اور انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔ ترجمان ہسپتال کے مطابق ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ او پی ڈیز ہر صورت کھلی رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں اس وقت او پی ڈیز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں، او پی ڈیز کے تمام ڈاکٹرز اس وقت موجود ہیں اور مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ ترجمان ایوب ٹیچنگ ہسپتال کا کہنا ہے کہ او پی ڈیز کو کھلا رکھنے اور مریضوں کو علاج کی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتال انتظامیہ ہر قانونی اقدام کرے گی، کسی بھی شرپسند کی شرپسندی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

مزید خبریں