ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ نے ڈسکہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا

ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ آصف اقبال نے تحصیل ڈسکہ کے مختلف یونین کونسلز اور علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے جاری انتظامات کا موقع پر جائزہ لیا

سیالکوٹ ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی سیالکوٹ آصف اقبال نے تحصیل ڈسکہ کے مختلف یونین کونسلز اور علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے جاری انتظامات کا موقع پر جائزہ لیا۔دورے کے دوران ماڈل ٹاؤن، منڈرانوالہ، ادمکے چیمہ، جی ٹی روڈ اور یونس آباد سمیت مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا معائنہ کیا گیا۔ انہوں نے مختلف یونین کونسلز میں ورکرز کی حاضری، فیلڈ میں عملے کی موجودگی و تعیناتی، دستیاب مشینری، پلاٹس کی صفائی اور دیگر انتظامی و فیلڈ امور کی تفصیلی چیکنگ کی۔ اس موقع پر تحصیل منیجر ڈسکہ حمزہ مجتبیٰ بھی موجود تھے۔ ایم ڈی نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فیلڈ آپریشنز کی مسلسل نگرانی ضروری ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔