ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سکول جانے والے بچوں کی سفری حفاظت کے لیے ایک ہفتہ پر مشتمل خصوصی آگاہی مہم کا آغاز
ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سکول جانے والے بچوں کی سفری حفاظت کے لیے ایک ہفتہ پر مشتمل خصوصی آگاہی مہم کا آغاز

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 11 ستمبر (اے پی پی):ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی جانب سے سکول جانے والے بچوں کی سفری حفاظت اور محفوظ ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانے کے لیے ایک ہفتہ پر مشتمل خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق پہچان ایپلیکیشن آفس، تھانہ کینٹ ایبٹ آباد کے پاس خصوصی ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سکول ڈیوٹی کرنے والے ڈرائیورز کا بنیادی ریکارڈ باقاعدہ طور پر درج کیا جائے گا، جس میں ڈرائیور کا نام، شناختی کارڈ نمبر،موبائل نمبر، گاڑی کا نمبراور سکول کا نامشامل ہیں۔
والدین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ نمبر 03348988101 بھی جاری کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے والدین سکول گاڑی کے ڈرائیور کا مطلوبہ ڈیٹا ٹریفک پولیس کو بھجوا سکیں گے۔ ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے آفیشل فیس بک پیج پر آن لائن فارم کا لنک https://forms.gle/zDqhcRN7oPzY1E8y8بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔ لنک اوپن کرکے فارم مکمل کرنے کے بعد واپس ارسال کریں، جس سے فراہم کردہ معلومات ٹریفک پولیس کے ریکارڈ میں محفوظ ہو جائیں گی۔
ایک ہفتہ کی آگاہی مہم مکمل ہونے کے بعد بچوں کی حفاظت کے پیش نظر سکول ڈیوٹی کرنے والے تمام ڈرائیورز کےمیڈیکل چیک اَپ،گاڑی کی فزیکل فٹنس اورایل ٹی وی،پی ایس وی لائسنس کی جانچ کا باقاعدہ سلسلہ شروع کیا جائے گا۔والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کی محفوظ سفری زندگی کے لیے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کے ساتھ تعاون کریں اور سکول ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز کا مطلوبہ ڈیٹا بروقت فراہم کریں۔








