اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسرکٹ پولیس آفس کے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے
اینٹی کرپشن سرگودھا کی کارروائی، ڈسرکٹ پولیس آفس کا کلرک رشوت لیتے گرفتار

مزید خبریں
سرگودھا -11 ستمبر (اے پی پی):اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارروائی کرتے ہوئے ڈسرکٹ پولیس آفس کے کلرک کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔اینٹی کرپشن سرگودھا کی ریڈنگ ٹیم نے سرکل آفیسر آصف اقبال کی سربراہی اور ذکاء الحسن جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ارشد علی کلرک اکاؤنٹ برانچ ڈسٹرکٹ پولیس آفس سرگودھاکو 12 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔ملزم نے مدعی مقدمہ عبدالعزیز خان ولد غلام محمد خان سکنہ موضع لالو خیل ضلع میانوالی کے بل برآمد کروانے کے لیے 12 ہزار روپے رشوت وصول کی۔ کارروائی کے دوران اینٹی کرپشن سرگودھا کی ٹیم نے ملزم سے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں نشان زدہ نوٹ برآمد کر لیے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔








