وزیراعلی مریم نواز کا بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پر پیغام

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پراپنے پیغام میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیاہے

لاہور۔11ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی برسی پراپنے پیغام میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت کو خراج تحسین پیش کیاہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے قائد اعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کیا اور کہاکہ قائد اعظم نے اعلی سیاسی حکمت عملی سے حریفوں کو چاروں شانے چت کر دیا۔قائد اعظم محمد علی جناح عظیم ترین سیاسی رہنما اور بلند پایہ مدبر تھے

۔قائد اعظم نے مسلمانوں کو متحد ہو کر جدوجہد کرنے کا حوصلہ دیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ قائداعظم کی سیاسی بصیرت اور دور اندیشی سے پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔قائد اعظم نے بلا تفریقِ رنگ ونسل شہری و مذہبی آزادی کے سنہری اصول وضع کئے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ قائد اعظم کے ویژن کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کو حقیقی فلاحی ریاست بنانا ہمارا عزم ہے۔