خیبرپختونخوااسمبلی میں جے یوآئی کے رکن عدنان خان نے بولنے کاموقع نہ ملنے پر احتجاجاایوان سے واک آؤٹ کیا
خیبرپختونخوااسمبلی میں جے یوآئی کے رکن عدنان خان کا بولنے کاموقع نہ ملنے پر احتجاجاًایوان سے واک آؤٹ

مزید خبریں
پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوااسمبلی میں جے یوآئی کے رکن عدنان خان نے بولنے کاموقع نہ ملنے پر احتجاجاایوان سے واک آؤٹ کیا ۔جمعہ کو اسمبلی اجلاس کے دوران جب حکومتی ممبران وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر بحث کررہے تھے
توعدنان خان نے اپنی جماعت کا موقف پیش کرنے کیلئے سپیکرسے بولنے کی اجازت طلب کی تاہم وزراء مسلسل دوگھنٹے تک ایوان میں بولتے رہے جس پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے عدنان خان نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔بعدازاں سپیکر کی ہدایت پر جے یوآئی رکن کو منایاگیاجس کے بعد وہ دوبارہ ایوان میں آگئے۔








