چین اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دیتا رہے گا، صدر شی جن پنگ
چین اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دیتا رہے گا، صدر شی جن پنگ

مزید خبریں
بیجنگ۔13ستمبر (اے پی پی):چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دیتا رہے گا، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوز کو نافذ کرے گا۔ چینی میڈیا کےمطابق یہ بات انہوں نے 18ویں برکس سمٹ کے دوسرے مرحلے کے اجلاس میں ’’برکس تعاون کی بنیاد مستحکم بنائیں اورگلوبل سائؤتھ کو مضبوط کریں‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔
چینی صدر نے نشاندہی کی کہ اس وقت مختلف خطرات اور چیلنجز یکے بعد دیگرے سامنے آرہے ہیں۔ برکس ممالک کو گلوبل سائوتھ کے ممالک کے ساتھ متحد ہوکر بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنا چاہیئے، خود مختاری کی مساوات، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور تنازعات کے پرامن حل سمیت بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کا تحفظ کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ بین الاقوامی قوانین و ضوابط کا یکساں اور بغیر کسی دوہرے معیار کے اطلاق ہو۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’’گریٹربرکس تعاون‘‘ کی ترقی کے حصول کے لئے عملی تعاون کی بنیاد کو مضبوط بنانا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اپنے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دیتا رہے گا، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹوز کو نافذ کرے گا، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو فروغ دے گا، دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ترقی کے مواقع کا اشتراک اور مشترکہ خوشحالی پیدا کرے گا اور گلوبل سائوتھ میں مشترکہ طور پر اتحاد اور خود انحصاری کا ایک نیا باب رقم کرے گا۔








