شہید اے ایس آئی مقصود علی خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا

اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی مقصود علی خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی ہے

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد پولیس کے شہید اے ایس آئی مقصود علی خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کر دی گئی ہے۔ سابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور پولیس افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس موقع پر شہید اے ایس آئی کی قربانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پولیس افسران کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس شہید کے لواحقین کا ہر ممکن خیال رکھے گی اور ادارے کی جانب سے ہر ممکن تعاون کو یقینی بنایا جائے گا۔