وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس طاہر کا سانگلہ ہل میں بارش سے گھر کی چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبہ بھوڑو میں بارش سے گھر کی چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں چار کم سن بھائیوں کی ہلاکت پورے خاندان اور علاقے کےلئے ایک …

اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل کے نواحی قصبہ بھوڑو میں بارش سے گھر کی چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ و رنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ میں چار کم سن بھائیوں کی ہلاکت پورے خاندان اور علاقے کےلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اور اہل علاقہ لواحقین کے اس گہرے دکھ و رنج میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ لواحقین کو اس المناک صدمہ کو برادشت کرنے کا حوصلہ اور ہمت عطاءفرمائے۔ انہوں نے ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ زخمیوں کے بہتر علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاءفرمائے۔

Leave a Reply