اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل حسین نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں ایف سی آرز کے قانون کو ختم کرکے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ فاٹا کے مسئلہ کو جلد بازی کی بجائے اتفاق رائے کے ساتھ حل کرے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا …
پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل حسین کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل حسین نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں ایف سی آرز کے قانون کو ختم کرکے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتی ہے، حکومت چاہتی ہے کہ فاٹا کے مسئلہ کو جلد بازی کی بجائے اتفاق رائے کے ساتھ حل کرے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے دو طریقے ہیں، ایک اتفاق رائے کے ساتھ ریفرنڈم کیا جائے تاکہ فاٹا کے عوام کی رائے کا پتہ چل سکے اور دوسرا طریقہ بغیر ریفرنڈم کے ساتھ آئین میں چند ترامیم کے ساتھ فاٹا اصلاحات کا بل منظور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بل دونوں صورتوں میں منظور ہونا ہے، حکومت اس حوالہ سے جلد بازی کی بجائے اتفاق رائے کے ساتھ حل کرنا چاہتی ہے، حکومت فاٹا میں ایف سی آرز کے قانون کو ختم کرکے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا چاہتی ہے۔








