بنوں میں 6 مشتبہ افراد گرفتار

بنوں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران6مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

پشاور۔ 15 ستمبر (اے پی پی):بنوں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں کے دوران6مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان بنوں پولیس کے مطابق تھانہ میریان کے ایس ایچ او نمبیاز خان نے پولیس نفری کے ہمراہ دوران گشت 6 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف اور 6 پستول برآمد کر لئے۔ ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔