گورنر خیبرپختونخوا سے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین کی ملاقات،ہیلتھ کے شعبہ بارے معاملات پر تبادلہ خیال کیا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین نے ملاقات کی

اسلام آباد۔15ستمبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے چیئرمین شعیب حسین نے ملاقات کی ،جس میں خیبرپختونخوا میں سٹیٹ لائف کے مختلف شعبوں کے ذریعے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے اور خدمات کو موثر بنانے کے حوالے سےگفتگو کی گئی۔

گورنر ہائوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ہیلتھ کے شعبہ کے حوالہ سے متعلقہ معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے عوامی فلاح و بہبود کے لیے سٹیٹ لائف کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی صوبے کے عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیےکردار ادا کرے گا۔