بورے والا ،موٹرسائیکل چور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، 12 موٹرسائیکلیں برآمد

موٹرسائیکل چور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، 12 موٹرسائیکلیں برآمد، تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

بورے والا ۔15 ستمبر (اے پی پی):موٹرسائیکل چور گینگ کے 4 ملزمان گرفتار، 12 موٹرسائیکلیں برآمد، تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث چار رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق بورے والا اور ہڑپہ سے ہےجن سے دوران تفتیش موٹرسائیکل چوری کے 15 مقدمات ٹریس کیے گئےپولیس نے ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 13 لاکھ روپے مالیت کے 12 موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلیےایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن خالد محمود چوہان نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد ہونے والے موٹرسائیکل ان کے اصل مالکان کے حوالے کردیئےڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے کہا کہ منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے لیے ضلع کی حدود تنگ کردی جائیں گی، جبکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

مزید خبریں