ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ مسقط میں یکم تا 3 دسمبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’عمان ایگرو فوڈ شو‘‘ میں شرکت کے لئے 18 ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
عمان میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 18 ستمبر تک طلب
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ مسقط میں یکم تا 3 دسمبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’عمان ایگرو فوڈ شو‘‘ میں شرکت کے لئے 18 ستمبر تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش عمان میں یکم تا3 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ نمائش میں چاول، تل ، گوشت، پھل، سبزیاں ،گلابی نمک ،ڈیری مصنوعات، فروزن فوڈ،سی فوڈ اور فاسٹ فوڈ سے وابستہ پاکستانی افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔









