:لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے رواں سال جرائم پیشہ اور مطلوب افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 826 اشتہاری اور 202 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔
لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے متعدد اشتہاری وعدالتی مفرور گرفتار کر لئے،بلال صدیق کمیانہ

مزید خبریں
لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):لاہور پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور مختلف پولیس سافٹ ویئرز کی مدد سے رواں سال جرائم پیشہ اور مطلوب افراد کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 826 اشتہاری اور 202 عدالتی مفروروں کو گرفتار کر لیا۔
بدھ کو جاری بیان میں سی سی پی او بلال صدریق کمیانہ نے کہا کہ رواں سال ٹریول آئی سافٹ ویئر کی مدد سے 63 لاکھ 83 ہزار سے زائد مسافروں کی چیکنگ جبکہ ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 10 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد کا ریکارڈ چیک کیا گیا۔ اسی طرح سمارٹ آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 20 ہزار سے زائد غیرملکیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔ انہوں نے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈائون مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوٹلوں میں قیام پذیر مسافروں کے کوائف کا پولیس سافٹ ویئرز میں بروقت اور مکمل اندراج یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ مطلوب مجرمان کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے۔








