ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا تیموریہ کی حدود میں سرچ آپریشن، 3 افراد زیرِ حراست
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کا تیموریہ کی حدود میں سرچ آپریشن، 3 افراد زیرِ حراست

مزید خبریں
کراچی۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے تھانہ تیموریہ کی حدود میں کومبنگ اینڈسرچ آپریشن کے دورانِ20سے 25گھروں کی تلاشی لی جبکہ 40افراد کو تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیااور 3مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا گیا۔
بدھ کو ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق زیرِ حراست افراد میں عارف، محمد بلال اور محمد طارق شامل ہیں۔ایس ڈی پی او شادمان کی زیر نگرانی آپریشن میں ایس ایچ او تیموریہ ،موبائل نارتھ ناظم آباد، گبول ٹائون، موبائل شیر نور جہاں، ٹی آئی بی انچارج گلبرگ ڈویژن اور انٹیلیجنس سٹاف ، پولیس نفری ولیڈیز اور تلاش ڈیوائس آپریٹر نے حصہ لیا۔








