خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 148 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں تعداد 729 تک پہنچ گئی ہےجبکہ ہری پور میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کی جانب سے تشویش کا اظہار صوبے میں سب سے زیادہ یعنی 274 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع کوہاٹ قرار دیا گیا ہے۔
ہری پور ،ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ، محکمہ صحت کی جانب سے تشویش کا اظہار

مزید خبریں
ہری پور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مزید 148 کیسز رپورٹ ہوئے، رواں سیزن میں تعداد 729 تک پہنچ گئی ہےجبکہ ہری پور میں ڈینگی کے 35 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کی جانب سے تشویش کا اظہار صوبے میں سب سے زیادہ یعنی 274 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ضلع کوہاٹ قرار دیا گیا ہے۔
ڈینگی کیسز میں اضافے پر محکمہ صحت کی جانب سے احتیاطی اقدامات پر زوردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ہری پور کی جانب سے محکمہ صحت کے جملہ افسران کی میٹنگ میں ڈینگی اسپرے و دیگر اہم اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نےانسدادِ ڈینگی کے حوالے سے اہم اجلاس میں ضلع میں ڈینگی کی موجودہ صورتحال، انسدادِ ڈینگی اقدامات، ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی، ان ڈور و آؤٹ ڈور سرویلنس، لاروا کی تلفی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔








