پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن سے مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کا مکمل ٹورنامنٹ یا پاکستان کے تمام میچز کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کی گئی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاک بھارت موجودہ دوطرفہ حساس صورتحال اور سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ قومی کھلاڑیوں اور …
ایشین چیمپئنز ٹرافی کا مکمل ٹورنامنٹ یا پاکستانی ٹیم کے میچز کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کیلئے درخواست دے دی ہے،محی الدین احمد وانی

مزید خبریں
لاہور۔16ستمبر (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ ایشین ہاکی فیڈریشن سے مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کا مکمل ٹورنامنٹ یا پاکستان کے تمام میچز کسی غیر جانب دار مقام پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست کی گئی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاک بھارت موجودہ دوطرفہ حساس صورتحال اور سیکیورٹی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے محفوظ، باوقار اور سازگار ماحول یقینی بنایا جا سکے۔
محی الدین احمد وانی نے کہا کہ پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی اور عالمی ہاکی کے فروغ کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ پاکستان بھارت سمیت تمام ایف آئی ایچ رکن ممالک کے خلاف میدان میں اترنے کے لیے تیار ہے اور کھیل کو سیاست سے پاک رکھنے کے اصول پر قائم ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایشین ہاکی فیڈریشن پاکستان کی بلا تعطل اور مکمل شرکت یقینی بنانے کے لیے غیر جانب دار مقام سے متعلق درخواست پر مثبت فیصلہ کرے گی۔








