ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے حکومت سندھ کے تعاون سے کے ڈی اے کے زیر انتظام مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے منور چورنگی انڈر پاس، چیک پوسٹ تھری تا ملیر ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) اور گجر نالہ کنیکٹیویٹی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کامختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ ، جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ

مزید خبریں
کراچی۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے حکومت سندھ کے تعاون سے کے ڈی اے کے زیر انتظام مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے منور چورنگی انڈر پاس، چیک پوسٹ تھری تا ملیر ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) اور گجر نالہ کنیکٹیویٹی منصوبوں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر سپرنٹنڈنگ انجینئر جنید صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے کو منصوبوں کی پیش رفت، تکنیکی امور اور جاری کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایگزیکٹو انجینئر طارق جلیل اور متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گجر نالہ کنیکٹیویٹی منصوبے کی مجموعی لاگت 2,554.431ملین روپے ہے، جبکہ منصوبے کے تحت 9 کلومیٹر طویل ڈوئل کیریج وے تعمیر کیا جارہا ہے۔
سڑک کی چوڑائی 7.9 میٹر جبکہ پل کی لمبائی 583 میٹر اور چوڑائی 5.50 میٹر ہے۔اسی طرح چیک پوسٹ تھری تا ملیر ایکسپریس وے (شاہراہِ بھٹو) منصوبے کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس کی مجموعی لاگت 1,449.459 ملین روپے ہے۔ منصوبے کے تحت 11.54 کلومیٹر طویل سڑک تعمیر کی جارہی ہے، جس کی چوڑائی 7.3میٹر ہے، جبکہ پل کی لمبائی 125میٹر اور چوڑائی 8 میٹر ہے۔منور چورنگی، گلستانِ جوہر، اسکیم 36، ضلع شرقی کراچی میں انڈر پاس کی تعمیر محکمہ بلدیات و ہائوسنگ ٹائون پلاننگ، حکومتِ سندھ کے تعائون سے تخمینی لاگت: 1,485.150 ملین روپے، نظرثانی شدہ لاگت: 2,026.487 ملین روپے، منصوبے کی کل لمبائی: 727 میٹر، انڈر پاس کی لمبائی: 493 میٹر، مین کیریج وے کی چوڑائی: 7.3 میٹر، ڈوئل ٹریک،سلِپ روڈ کی چوڑائی ہے جبکہ 3.05 میٹر کی 2 لینز (مین کیریج وے کے دونوں اطراف) موجود ہے، سروس روڈ کی چوڑائی: 3.65 میٹر کی 2 لینز (مین کیریج وے کے دونوں اطراف) ہے۔
ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے منصوبوں کے مختلف حصوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی کاموں میں معیار، رفتار اور تکنیکی تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل پر خصوصی توجہ دی جائے اور فیلڈ میں کام کی نگرانی موثر انداز میں جاری رکھی جائے۔








