یورپی یونین کے سفیر کا سیماپ کا دورہ، نمائندوں کے ساتھ ایک معلوماتی اور باہمی تبادلہ خیال سیشن میں شرکت

سیالکوٹ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر ریمنڈاس کاروبلیس نے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی سرجیکل آلات کی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ایک معلوماتی اور باہمی تبادلہ خیال سیشن میں شرکت کی۔ سیماپ کے چیئرمین ذیشان طارق نے سرجیکل آلات کی صنعت کے اراکین کے ہمراہ یورپی یونین کے سفیر کا استقبال کیا۔اس سیشن …

سیالکوٹ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر ریمنڈاس کاروبلیس نے سرجیکل انسٹرومنٹس مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان کی سرجیکل آلات کی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ایک معلوماتی اور باہمی تبادلہ خیال سیشن میں شرکت کی۔

سیماپ کے چیئرمین ذیشان طارق نے سرجیکل آلات کی صنعت کے اراکین کے ہمراہ یورپی یونین کے سفیر کا استقبال کیا۔اس سیشن کا محور یورپی یونین کے میڈیکل ڈیوائس ریگولیشن کی تعمیل اور پاکستان کے سرجیکل آلات تیار کرنے والوں اور برآمد کنندگان کو درپیش اہم چیلنجز تھے۔ صنعت سے وابستہ شرکاء نے سوال و جواب کے سیشن میں بھرپور حصہ لیا اور ایم ڈی آر کے تقاضوں اور ان کی تعمیل کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

یوری یونین کے سفیر ریمنڈاس کاروبلیس نے صنعت کے نمائندوں کے تحفظات کو سنا اور یورپی یونین کے ایم ڈی آر کی تعمیل سے متعلق امور پر تفصیلی جوابات اور وضاحتیں فراہم کیں۔

 

مزید خبریں