پشاور ہائیکورٹ نے ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین شپ سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کی درخواست خارج کردی۔درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی
پشاور ہائیکورٹ نے ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین شپ سے متعلق درخواست خارج کردی

مزید خبریں
پشاور۔ 16 ستمبر (اے پی پی):پشاور ہائیکورٹ نے ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین شپ سے متعلق گورنر خیبرپختونخوا کی درخواست خارج کردی۔درخواست کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے صوبائی حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی کو درست قرار دیتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کی درخواست خارج کردی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 1974 کے قانون کے اعلامیے کے تحت ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین گورنر خیبرپختونخوا ہونے چاہئیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 14 اکتوبر 2025 کو صوبائی کابینہ نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو ایڈورڈز کالج کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبائی حکومت کے اس اقدام کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ درخواست میں صوبائی حکومت کی قانون سازی اور وزیر اعلیٰ کی بطور چیئرمین تقرری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔تاہم عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے صوبائی حکومت کی جانب سے کی گئی قانون سازی کو برقرار رکھا۔








