وزیراعظم کی ریلیف سکیم کے تحت وفاقی دارلحکومت کے تمام 146 فیول پمپس پر رجسٹرڈ شہریوں کو رعایتی قیمت پر پیٹرول کی فراہمی جاری

وزیراعظم کی ریلیف سکیم کے تحت وفاقی دارلحکومت کے تمام 146 فیول پمپس پر رجسٹرڈ شہریوں کو رعایتی قیمت پر پیٹرول کی فراہمی جاری

اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی ریلیف سکیم کے تحت وفاقی دارلحکومت کے تمام 146 فیول پمپس پر رجسٹرڈ شہریوں کو رعایتی قیمت پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی آسانی کے لئے تمام پیٹرول پمپس پر رجسٹریشن کے طریقہ کار کے بینرز بھی آویزاں کر دیئے گئے ہیں، غیر رجسٹرڈ شہری موقع پر کھڑے کھڑے بھی چند ہی منٹس میں رجسٹریشن کر واسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ شہریوں کو حکومتی ریلیف کی فراہمی کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری ہے، سیکرٹریٹ ڈویژن کے 17، شالیمار کے 10اور انڈسٹریل ایریا کے 12 پمپس پر بینرز آویزاں ہیں۔ سٹی ڈویژن کے 11، نیلور کے 23،پوٹھوہار کے 15، رورل کے 27 اور صدر کے 31 تھانوں پر ریلیف کی فراہمی جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے رجسٹرڈ شہریوں کو رعایتی قیمت کی عدم فراہمی پر پیٹرول پمپ سیل کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہ ہے کہ رجسٹرڈ شہری پیٹرول کی رعایتی قیمت کی عدم فراہمی کرنے والے پمپس کی فی الفور نشاندہی 9771 پر کریں۔