ترجمان پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے کہا ہے کہ کشمیر روڈ پر لگائے گئے آرائشی پودوں کی باقاعدگی سے نگہداشت کی جا رہی ہے تاکہ شہر کے اہم شاہراہ کو سرسبز، خوبصورت، دلکش بنایا جا سکے
کشمیر روڈ پر آرائشی پودوں کی نگہداشت، پی ایچ اے شہر خوبصورت بنانے کےلئے پر عزم

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):ترجمان پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے کہا ہے کہ کشمیر روڈ پر لگائے گئے آرائشی پودوں کی باقاعدگی سے نگہداشت کی جا رہی ہے تاکہ شہر کے اہم شاہراہ کو سرسبز، خوبصورت، دلکش بنایا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ پی ایچ اے کی متعلقہ ٹیمیں آرائشی پودوں کی دیکھ بھال، آبپاشی، صفائی، گوڈی سمیت دیگر ضروری ہارٹیکلچر امور انجام دے رہی ہیں، جبکہ پودوں کی صحت، افزائش، خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ کشمیر روڈ شہر کی اہم شاہراہوں میں شامل ہے، اس لیے یہاں گرین بیلٹس، آرائشی پودوں، شجرکاری کے انتظامات بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شاہراہوں، گرین بیلٹس، پارکوں میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت میں پی ایچ اے سے تعاون کریں تاکہ شہر کو سرسبز، صاف ستھرا، خوبصورت بنانے کے اقدامات کے مثبت نتائج برقرار رہیں۔







