سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے ٹیلی فون پر رابطے کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے ٹیلی فون پر رابطے کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق علاقائی صورتحال کا جائزہ اور خطے کی سکیورٹی و استحکام کو بڑھانے کی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔اس کے ساتھ فریڈم آف میری ٹائم نیویگیشن اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات کی۔