کسی پیشگی شرط کے بغیر شمالی کوریا سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہر وقت آمادہ ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکسٹلرسن نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت کے ساتھ کسی بھی پیشگی شرط اور کسی موضوع کو طے کئے بغیر پہلی ملاقات کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا کے لیے …

واشنگٹن ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کے لیے ہر وقت آمادہ ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریکسٹلرسن نے کہا کہ شمالی کوریا کی حکومت کے ساتھ کسی بھی پیشگی شرط اور کسی موضوع کو طے کئے بغیر پہلی ملاقات کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکا کے لیے جوہری ہتھیاروں سے لیس شمالی کوریا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ اس سے قبل ٹلرسن کا موقف تھا کہ جب تک شمالی کوریا جوہری اسلحہ سازی سے دستبرداری کا اعلان نہیں کرتا، تب تک اس کے ساتھ کوئی بات چیت ممکن نہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply