چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نےراولپنڈی سے اغوا کیے گئے بچے کو اغوا کاروں سے بچانے والے ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کو 50 ہزار روپے نقد انعام تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق فرض شناس ہیڈ کانسٹیبل جواد خان نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغوا شدہ بچے کو اغوا کاروں سے بچایا تھا۔چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے …
سی ٹی او اسلام آباد نے بچے کو اغوا کاروں سے بچانے والے ہیڈ کانسٹیبل کو نقد انعام وتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا

مزید خبریں
اسلام آباد۔17ستمبر (اے پی پی):چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کائنات اظہر خان نےراولپنڈی سے اغوا کیے گئے بچے کو اغوا کاروں سے بچانے والے ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کو 50 ہزار روپے نقد انعام تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق فرض شناس ہیڈ کانسٹیبل جواد خان نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اغوا شدہ بچے کو اغوا کاروں سے بچایا تھا۔چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کی جرات اور فرض شناسی کو سراہا۔
چیف ٹریفک آفیسر نے ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کو دفتر بلا کر50 ہزار روپے نقد انعام دیا۔کائنات اظہر خان نے ہیڈ کانسٹیبل جواد خان کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا۔چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بہادری اور فرض شناسی قابلِ فخر ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔بہادری، فرض شناسی اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔








