ٹاپ سیڈڈ مارٹا کوسٹیوک کاگواڈالاجارا اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل میں سفر تمام

ٹاپ سیڈ یوکرینی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک ڈبلیو ٹی اے گواڈالاجارا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہو ہوگئی۔

میکسیکوسٹی۔18ستمبر (اے پی پی):ٹاپ سیڈ یوکرینی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک ڈبلیو ٹی اے گواڈالاجارا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہو ہوگئی۔

ای ایس پی این کے مطابق 27 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا سیمسونوا نے ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میچ میں ٹاپ سیڈ یوکرینی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک کو 1-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ڈبلیو ٹی اے کے زیراہتمام گواڈالاجارا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میکسیکو میں جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

پین امریکن ٹینس سینٹر،میکسیکو میں کھیلے گئے جارہے گواڈالاجارا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ ایٹ میچ میں 27 سالہ روسی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا سیمسونوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹاپ سیڈ یوکرینی ٹینس سٹار مارٹا کوسٹیوک کو 6-4، 2-6 اور 5-7سے ہرا کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔