مانسہرہ کے تھانہ بالاکوٹ کی پولیس نے موٹرسائیکل چور کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
بالاکوٹ ،موٹرسائیکل چور گرفتار

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 18 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ کے تھانہ بالاکوٹ کی پولیس نے موٹرسائیکل چور کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق اورنگزیب نامی شخص نے بالاکوٹ پولیس کو اپنی موٹر سائیکل 2010 ماڈل بلیانی سے چوری ہونے کی رپورٹ درج کرائی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے کپی گلی سنگڑ کے رہائشی حماد کو گرفتار کر کے چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کر کے مالک کے حوالے کر دی۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔








