صدر فیصل آباد چیمبر فاروق یوسف شیخ کا کوہاٹ خودکش دھماکہ میں 21نمازیوں کی شہادت پرغم کا اظہار

فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کوہاٹ میں خود کش دھماکے میں 21نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اِن تمام واقعات کے پیچھے ہمارا ہمسایہ ازلی دشمن ملک ہے جو اپنی فوجی اور سفارتی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان میں ایسی سفاکانہ کارروائیاں کر ارہا ہے

فیصل آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے کوہاٹ میں خود کش دھماکے میں 21نمازیوں کی شہادت پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے اِن تمام واقعات کے پیچھے ہمارا ہمسایہ ازلی دشمن ملک ہے جو اپنی فوجی اور سفارتی شکست کا بدلہ لینے کیلئے پاکستان میں ایسی سفاکانہ کارروائیاں کر ارہا ہے۔ انہوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد کی پوری بزنس کمیونٹی اس سانحہ پر سوگوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ دہشت گردی کے خلاف بھر پور کارروائی جاری رکھے تاکہ ایسے عناصر کا مکمل طور پر قلع قمع کیا جا سکے۔