ڈپٹی کمشنر مری کا بنیادی مرکز صحت کا دورہ ، طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کالی مٹی کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا

راولپنڈی۔19ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) کالی مٹی کا اچانک دورہ کیا اور سٹاف کی حاضری، ادویات کی دستیابی، طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں سے مرکز صحت میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور متعلقہ عملے کو بروقت اور معیاری طبی علاج کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت پر کارروائی کی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بنیادی صحت یونٹس عوام کو مقامی سطح پر صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت نے بنیادی مراکز صحت میں سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طبی عملہ خدمت خلق کے ذریعے عبادت انجام دے رہا ہے، اس لیے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ انہوں نے بی ایچ یو میں صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔