فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے 15دسمبر تک موٹروے ایم فور کوموجودہ 4سے 6رویہ کرنے کا کام مکمل کرنے کی ہدایت پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا ہے
صدر چیمبر فیصل آباد کاموٹروے ایم فور کوموجودہ 4 سے 6 رویہ کرنے کی ہدایت پر وفاقی وزیر مواصلات کا شکریہ

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے 15دسمبر تک موٹروے ایم فور کوموجودہ 4سے 6رویہ کرنے کا کام مکمل کرنے کی ہدایت پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں سے کراچی جانے والی زیادہ تر ٹریفک ایم2کی بجائے ایم فور کو استعمال کرتی ہے لیکن اس کے 4رویہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات خاص طور پر بڑی ٹرانسپورٹ کو ایم۔ 2 پر جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے 6رویہ ہونے سے یہ موٹر وے بھی عالمی معیار کے مطابق ہو جائے گی اور ہر قسم کی ٹریفک اس پر باآسانی آ جا سکے گی۔ انہوں نے 15دسمبر تک اس اہم موٹر وے کو 6رویہ کرنے کے حکم پر وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے خاص طور پر فیصل آباد کیلئے درآمدات اور برآمدات میں آسانی ہو گی جبکہ فیصل آباد سے مختلف شہروں تک سامان پہنچانے کی سہولت میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم فور کے گرد پھلدار پودے لگانے کے علاوہ آنے اور جانے والی ٹریفک کی آسانی کیلئے ڈیوائیڈر پر گرین سکرین بھی لگائی جائے تاکہ رات کے وقت سامنے سے آنے والی ٹریفک کی لائٹس سے سفر کرنے والوں کو مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔








