انگولا کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر کی زیر قیادت وفد کا چین کا دورہ

انگولا کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر ڈی المیڈا کی زیر قیادت وفد نے چین کا دورہ کیا۔ ہفتہ کو چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے انگولا چین تعلقات، چین کے ترقیاتی ثمرات اور چارگلوبل انیشی ایٹوز کو سراہا

بیجنگ ۔19ستمبر (اے پی پی):انگولا کی نیشنل اسمبلی کے اسپیکر ڈی المیڈا کی زیر قیادت وفد نے چین کا دورہ کیا۔ ہفتہ کو چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے انگولا چین تعلقات، چین کے ترقیاتی ثمرات اور چارگلوبل انیشی ایٹوز کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ 1983 میں انگولا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات وقت کے ساتھ مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ 2002 سے 2003 کے درمیان انگولا میں طویل عرصے سے جاری مسلح تصادم کے خاتمے اور امن کی بحالی کے بعد دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ انگولا میں تصادم کے خاتمے کے بعد چین تعمیر نو کا ایک اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو اب جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت دار ی میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔