ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں 21 تا 24 ستمبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ضلع بھر میں 21 تا 24 ستمبر تک جاری رہنے والی انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کو یقینی بنایا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انسدادِ پولیو مہم کے سلسلہ میں پولیو ٹیموں کی تشکیل، مائیکرو پلاننگ، ٹرانزٹ پوائنٹس اور فیلڈ مانیٹرنگ کے انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ پانچ سال تک کی عمر کا کوئی بھی بچہ حفاظتی قطروں سے محروم نہ رہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے ساتھ ساتھ فیلڈ ٹیموں کی مؤثر نگرانی بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور مہم کے دوران فیلڈ میں سامنے آنے والے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ انسدادِ پولیو مہم کے مطلوبہ اہداف حاصل کیے جاسکیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ والدین اور شہریوں کا تعاون بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں اور پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے انسدادِ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔








