پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب کے محکمہ جات کی مختلف اسامیوں کے 6 تحریری اور 11 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کر دئیے ہیں۔ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق مائنز لیبر ویلفیئر کمشنریٹ میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ فزکس کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف اسامیوں کے نتائج کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔19ستمبر (اے پی پی):پنجاب پبلک سروس کمیشن نے پنجاب کے محکمہ جات کی مختلف اسامیوں کے 6 تحریری اور 11 حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نتائج جاری کر دئیے ہیں۔ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق مائنز لیبر ویلفیئر کمشنریٹ میں سبجیکٹ اسپیشلسٹ فزکس کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ ٹریفک انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹ پلاننگ ایجنسی (ٹیپا) لاہور، میں سب انجینئر الیکٹریکل کی 2 اسامیوں کے لیے 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن لاہور میں جونیئر سائیکالوجسٹ کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو، میں چائلڈ پروٹیکشن آفیسر لیگل کی ایک آسامی کے لیے 7 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔ پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ریسرچ ونگ میں سینئر سائنٹسٹ نیٹ ورک انجینئرنگ کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کو تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ایکسٹینشن اینڈ ایڈاپٹو ریسرچ ونگ میں پرنسپل ایگریکلچر آفیسر / ایس ایس ایم ایس ایگرونومی کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے بورڈ آف ریونیو پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں گوجرانوالہ کے لیے ڈویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر کی ایک آسامی پر ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوا ہے۔
پنجاب پولیس، اسپیشل برانچ میں ڈیٹا انٹری آپریٹر کی 30 اسامیوں کے لیے 29 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔جبکہ اقلیتی کوٹہ کے لیے مختص ایک آسامی امیدوار کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی ہے بورڈ آف ریونیو پنجاب میں اسسٹنٹ نیٹ ورک ایڈمن کی ایک آسامی پر ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوا ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں فیصل آباد کے لیے ڈویژنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کوآرڈینیٹر کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے ۔پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن اینڈ کلائمیٹ چینج ڈیپارٹمنٹ کے کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ کی ایک آسامی پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
اسی محکمے کے کلائمیٹ پالیسی اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی ایک آسامی پر ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمرجنگ ٹیکنالوجی کی ایک آسامی پر ایک امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوا ہے پنجاب فوڈ اتھارٹی، پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیز مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ کی 2 اسامیوں پر 2 امیدوارحتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں۔ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے ایکسٹینشن اینڈ ایڈاپٹو ریسرچ ونگ میں ایگریکلچر آفیسر کی 12 اسامیوں کے لیے 11 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دے کر صوبائی حکومت کو تقرری کے لیے سفارش کی گئی ہے، جبکہ اسپیشل پرسن کوٹہ کے لیے مختص ایک آسامی موزوں امیدوار کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہ گئی ہے۔








