میکائیل علی بیگ نے آئی ٹی ایف جے 200 ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اکستان کے بین الاقوامی سطح پر نمبر ون رینکنگ جونیئر کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے جاپان کے شہر مکی میں آئی ٹی ایف جے 200 ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، وہ اعصام الحق قریشی کے بعد تین دہائیوں سے زائد عرصے میں اس سطح پر ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی جونیئر کھلاڑی سمجھے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد۔19ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے بین الاقوامی سطح پر نمبر ون رینکنگ جونیئر کھلاڑی میکائیل علی بیگ نے جاپان کے شہر مکی میں آئی ٹی ایف جے 200 ڈبلز ٹائٹل جیت لیا، وہ اعصام الحق قریشی کے بعد تین دہائیوں سے زائد عرصے میں اس سطح پر ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی جونیئر کھلاڑی سمجھے جا رہے ہیں۔میکائیل نے بوٹسوانا سے تعلق رکھنے والے اپنے پارٹنر کے ہمراہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمبر 2، نمبر 3 اور نمبر 1 سیڈڈ جوڑیوں کو شکست دی جبکہ فائنل میں ٹاپ سیڈڈ آسٹریلوی جوڑی کو 7-5، 6-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔۔

ہفتہ کو پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی،سیکرٹری جنرل پی ٹی ایف کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل اور پی ٹی ایف کی پوری انتظامیہ نے میکائیل علی بیگ کو شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے۔پی ٹی ایف قیادت نے میکائیل کے والدین اور خاندان کو بھی مبارکباد دی جن کی مسلسل حمایت، لگن اورقربانیوں نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔