بدعنوانیوں کے خاتمے اور ترقی کے عمل میں شہریوں کی شرکت ضروری ہے، سعودی فرمانروا

ریاض ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جدت کو انحطاط خیال کرنے والے انتہا پسندکے لئے مملکت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے ملک سے بدعنوانیوں کے خاتمے اور ترقی کے عمل میں شہریوں کی شرکت کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوریٰ کونسل کے دوسرے سال کے آغاز پر ساتویں اجلاس کے افتتاح …

ریاض ۔ 14 دسمبر (اے پی پی) سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جدت کو انحطاط خیال کرنے والے انتہا پسندکے لئے مملکت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے ملک سے بدعنوانیوں کے خاتمے اور ترقی کے عمل میں شہریوں کی شرکت کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق شوریٰ کونسل کے دوسرے سال کے آغاز پر ساتویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر خطاب انھوں نے کہا کہ سعودی مملکت نے شاہ عبدالعزیز کے ہاتھوں اپنے قیام کے بعد سے شریعت کا نفاذ کیا ہے ، تمام امور میں دین اسلام وانصاف کو اختیار کیا ہے اور مشاورت کے اصول کو اپنایا ہے۔انھوں نے الحرمین الشریفین کی خدمت ، حجاج کرام اور معتمرین کی میزبانی و مہمان نوازی کا اعزاز بخشنے پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا۔انھوں نے کہا کہ اس وقت مملکت میں دور رس نتائج کی حامل جامع اصلاحات کے ویژن 2030ءپر عمل کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں اداروں کی تشکیل نو کی جارہی ہے اور سعودی مرد وخواتین کو ترقی کے عمل میں شریک کیا جارہا ہے۔شاہ سلمان نے خطے میں درپیش بحرانوں کے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان میں سرفہرست فلسطینی مسئلہ ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply