پی پی):پرانی غلہ منڈی وزیرآباد کی حالت بہتر بنانے اور بازار کو خوبصورت بنانے کے لیے ٹف ٹائلز بچھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے
پرانی غلہ منڈی وزیرآباد کی حالت بہتر بنانے اور بازار کو خوبصورت بنانے کے لیے ٹف ٹائلز بچھانے کا فیصلہ

مزید خبریں
وزیرآباد۔ 21 ستمبر (اے پی پی):پرانی غلہ منڈی وزیرآباد کی حالت بہتر بنانے اور بازار کو خوبصورت بنانے کے لیے ٹف ٹائلز بچھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کی ہدایات پر سی او بلدیہ شہزاد گوندل نے متعلقہ افسران کو غلہ منڈی کا لیول درست کرنے، صفائی و تجاوزات کے خاتمے اور ٹف ٹائلز بچھانے کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ انسپکٹر داؤد چیمہ کی زیرِ نگرانی مین بازار بیوٹیفکیشن اے پی سی محمد رمضان بھی منصوبے کے انتظامی امور میں معاونت کریں گے۔ اس سلسلے میں غلہ منڈی کے دکانداروں کے صدر چوہدری اعتزاز چیمہ سے داؤد چیمہ اور محمد رمضان نے ملاقات کی، جس میں غلہ منڈی کے مختلف حصوں کو خالی کروانے اور تعمیراتی کام کے لیے جگہ فراہم کرنے کے حوالے سے معاملات طے کیے گئے۔
بلدیہ حکام کے مطابق غلہ منڈی کا لیول درست کرنے کے بعد ٹف ٹائلز بچھانے کا کام شروع کیا جائے گا، جس سے بازار کی مجموعی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور ریڑھی و چھابڑی فروشوں کو بھی بہتر اور منظم جگہ میسر آئے گی۔ شہریوں اور دکانداروں نے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹف ٹائلز کی تنصیب سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں میں بہتری آئے گی بلکہ ریڑھی بانوں کو بھی باعزت اور بہتر ماحول میں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔








