وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت، آئین اور عوام کے حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھایا ہے

کراچی۔ 21 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت، آئین اور عوام کے حقوق کی جدوجہد کو آگے بڑھایا ہے۔پیر کو وزیر اعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی جدوجہد عوامی خدمت اور جمہوری اقدار سے وابستہ ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا قومی جذبے اور عوامی امنگوں کی ترجمانی کا سفر جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی جمہوریت اور عوام کے لیے دی گئی قربانیاں ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں،شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قربانیوں کی میراث بلاول بھٹو زرداری کے عزم کو تقویت دیتی ہے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اپنے خاندان کی جمہوری جدوجہد اور قربانیوں کے امین ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق، جمہوریت اور آئین کی سربلندی کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی جدوجہد قابلِ ذکر ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ دعا ہے ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو عوامی خدمت اور قومی سیاست کے سفر میں مزید کامیابیاں نصیب ہوں،رب کائنات بلاول بھٹو زرداری کو صحت، سلامتی اور درازی عمر عطا فرمائے۔ وزیراعلی سندھ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ پر ان کیلئے نیک تمنائوں اور دعائوں کا اظہارکیا ہے۔