ہری پور میں بارشیں نہ ہونے کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے
ہری پور ،تربیلہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے ،پانی کی سطح میں مسلسل کمی

مزید خبریں
ہری پور۔ 22 ستمبر (اے پی پی):ہری پور میں بارشیں نہ ہونے کے باعث تربیلہ ڈیم میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلہ ڈیم میں آج پانی کی سطع 1534.63 فٹ ہے، تربیلہ ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور فل لیول 1550 فٹ ہے جبکہ تربیلہ ڈیم میں آج پانی کی امد 72000کیوسک جبکہ اخراج 125000 کیوسک ہے جس کی وجہ سے تربیلہ ڈیم میں بجلی کے سترہ پیدواری یونٹ اس وقت کام کر رہے ہیں۔ تربیلہ ڈیم میں بجلی کی پیدوار 2394 میگا واٹ ہے اور تربیلہ ڈیم میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4888 میگا واٹ ہے








