28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتل ابیب میں فلسطینی باشندے کی فائرنگ سے 4 اسرائیلی ہلاک

تل ابیب میں فلسطینی باشندے کی فائرنگ سے 4 اسرائیلی ہلاک

- Advertisement -

تل ابیب ۔ 9 جون(اے پی پی) تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کے قریب واقع ایک تجارتی مرکز کے باہر فلسطینی مزاحمت کار کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر چار اسرائیلی ہلاک جبکہ 4 دیگر زخمی ہوگئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متاثرہ علاقے کی جانب جانے والی سڑک ہر طرح کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو بتائی جاتی ہے، جن میں ایک کارروائی کے بعد جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔ اسرائیلی میڈیکل اور میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے اسرائیلیوں میں کچھ کی حالت نازک ہے۔ادھر فائرنگ کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اہم سیکیورٹی اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں تل ابیب فائرنگ کے مضمرات پر غور کیا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8128

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں