آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عرفان شوکت نے آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نک آسٹن سے ملاقات کی
آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر کی سی ای او آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سے ملاقات

مزید خبریں
کینبرا۔22ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا میں پاکستان کے ہائی کمشنر عرفان شوکت نے آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر نک آسٹن سے ملاقات کی اور زراعت و لائیو سٹاک کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تعمیری بات چیت کی۔
ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ آسٹریلین سینٹر فار انٹرنیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کی طویل عرصے سے جاری شراکت داری کو سراہا۔ ملاقات کے دوران لائیو سٹاک، باغبانی، فصلوں کی پیداوار میں بہتری، پانی کے انتظام اور موسمیاتی تبدیلیوں کے مقابلے کے لیے لچکدار زراعت کے شعبوں میں جاری تحقیقی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تحقیق، جدت اور ادارہ جاتی روابط کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








