دھی رانی پروگرام وزیر اعلی مریم نواز شریف کے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کے تحت مستحق خاندانوں کو معاونت اور سہولت فراہم کرنے کا ایک اہم اقدام ہے
دھی رانی پروگرام وزیراعلی پنجاب کا مستحق خاندانوں کی معاونت کا ایک اہم اقدام ہے،اسسٹنٹ کمشنرچوک سرور شہید

مزید خبریں
مظفرگڑھ۔ 22 ستمبر (اے پی پی):دھی رانی پروگرام وزیر اعلی مریم نواز شریف کے عوامی فلاح و بہبود کے ویژن کے تحت مستحق خاندانوں کو معاونت اور سہولت فراہم کرنے کا ایک اہم اقدام ہے۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید ملک محمد اقبال لانگ نے اپنی زیرِ صدارت اسسٹنٹ کمشنر آفس چوک سرور شہید میں دھی رانی پروگرام کے حوالے سے امیدواروں کی ویریفیکیشن کے سلسلے میں ہونے والے اہم اجلاس کے دوران کیا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، اسپیشل برانچ کے نمائندہ اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندہ نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران موصول ہونے والی درخواستوں اور امیدواروں کی اہلیت کے دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مجموعی طور پر 33 درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے 26 امیدواروں کو اہل جبکہ 7 امیدواروں کو نااہل قرار دیا گیا۔







