- Advertisement -
ریاض ۔ 9 جون(اے پی پی) سعودی عرب کی ایک عدالت نے زیر حراست ایک شدت پسند کو القاعدہ سے تعلق اور ایک ہشت گرد کی قبر کھود کر اس میں اسے دفن کرنے سمیت کئی دیگر الزامات میں سزائے موت سنائی ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ مطابق 28 سالہ سعودی القاعدہ جنگجو پر استغاثہ کی جانب سے مجموعی طور پر 28 الزامات پر مبنی فرد جرم پیش کی گئی۔ عدالت نے ملزم کو دہشت گردی، انتہا پسندانہ نظریات کے فروغ اور ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں سزائے موت سنائی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8131
- Advertisement -