بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ، سونے اور اجناس کی قیمتوں میں بھی عمومی کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.30 ڈالر کی کمی کے بعد 89.22 اور برینٹ خام تیل مستقبل کے سودے 0.79 ڈالر کی کمی کے بعد 98.46 ڈالر فی …
بین الاقوامی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان

مزید خبریں
اسلام آباد۔23ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں بدھ کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا ، سونے اور اجناس کی قیمتوں میں بھی عمومی کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے تحت خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.30 ڈالر کی کمی کے بعد 89.22 اور برینٹ خام تیل مستقبل کے سودے 0.79 ڈالر کی کمی کے بعد 98.46 ڈالر فی بیرل میں طے پائے۔
سپاٹ گولڈ کی قیمت 30.06 ڈالر کی کمی کے بعد 4330.66 ڈالر فی اونس اور چاندی کی قیمت 0.21 ڈالر کے اضافے کے بعد 66.74 ڈالر فی اونس ہوگئی۔ مکئی کی قیمت 5.25 ڈالر کی کمی کے بعد 531.50 ڈالر جبکہ گندم کی قیمت 8.50 ڈالر کی کمی کے بعد 708.75 ڈالر فی بشل ہو گئی۔ کاٹن کی قیمت میں 0.09 فیصد جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 2.55 ڈالر کا اضافہ ہوا۔








