میامی۔ 15 دسمبر (اے پی پی) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے سکھائے ہوئے کمپیوٹرز( مصنوعی ذہانت) اور خلائی دوربین کیپلر کی مدد سے ہمارے نظام شمسی سے مشابہ ایک اور نظام شمسی دریافت کیا ہے جس میں سورج کے گرد گردش کرنے والے سیاروں کی تعداد بھی ہمارے نظام شمسی کے برابر یعنی 8 ہے۔ ناسا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ نظام شمسی ہمارے نظام …
ناسا نے نظام شمسی سے مشابہ ایک اور نظام شمسی دریافت کرلیا

مزید خبریں
میامی۔ 15 دسمبر (اے پی پی) خلائی تحقیق کے امریکی ادارے ناسا نے سکھائے ہوئے کمپیوٹرز( مصنوعی ذہانت) اور خلائی دوربین کیپلر کی مدد سے ہمارے نظام شمسی سے مشابہ ایک اور نظام شمسی دریافت کیا ہے جس میں سورج کے گرد گردش کرنے والے سیاروں کی تعداد بھی ہمارے نظام شمسی کے برابر یعنی 8 ہے۔ ناسا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ نظام شمسی ہمارے نظام شمسی سے 2545 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے سورج کو سائنسدانوں نے کیپلر کا نام دیا ہے جس کے گرد گردش کرنے والے سیاروں میں سے چھوٹے حجم کے سیارے اس کے قریب اور بڑے حجم کے سیارے اس سے دور گردش کرتے ہیں تاہم ان میں سے کسی پر بھی ایسے حالات موجود نہیں جہاں زندگی ممکن ہو۔ امریکا کی یونیورسٹی آف ٹیکساس کے سائنسدان اینڈریو وانڈن برگ کے مطابق یہ نظام شمسی ہمارے نظام شمسی کا منی ورژن ہے۔ اس کا زمین سے مشابہ سیارہ کیپلر 90 آئی کی سطح چٹانی ہے لیکن یہ صرف 14.4دن میں اپنے سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرلیتا ہے جس کا مطلب ہے کہ اس کا ایک سال ہمارے دو ہفتے کے برابر ہے۔








